01:14 pm
امیر ہم نہیں ہوں گے تو اور کون ہو گا؟ آصف زرداری نے پیغام جاری کردیا ، اور کیا کچھ کہا ، جانیں

امیر ہم نہیں ہوں گے تو اور کون ہو گا؟ آصف زرداری نے پیغام جاری کردیا ، اور کیا کچھ کہا ، جانیں

01:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب کو درخواست پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔آصف زرداری کی دو درخواستوں پر عبوری ضمانت 22 مئی تک منظور کرلی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔آصف علی زرداری جب کمرہ عدالت میں موجود تھے تو ان کی صحافیوں سے بھی گفتگو ہوئی۔ آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ نیب کے مقدمات ایک ہی نوعیت کے ہیں جس پر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ امیر ہم نہیں ہوں گے
تو اور کون ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف صاحب خلائی مخلوق کا ذکر کرتے ہیں جس پر آصف علی زرداری مسکرا کر خاموش ہوگئے۔ خیال رہے آج اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی 7 اور فریال تالپورکی 3 درخواستوں پر سماعت کی‘آصف زرداری،فریال تالپور ضمانت میں توسیع کے لیے چوتھی بار عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے آصف زرداری کی 2 درخواستوں پر عبوری ضمانت 22مئی تک منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے اور آصف زرداری کو5،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپل 225 انکوائری میں بھی آصف زرداری کی عبوری ضمانت 12جون منظور کرلی ، ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی. وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا نئے نئے طلبی کے نوٹسز آرہے ہیں، جس پر جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ لگتاہے طلبی اورضمانتوں کاسیلاب آرہا ہے‘پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری کی ضمانت میں12جون تک توسیع کردی گئی. جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے طلبی نوٹس پر سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور کی عبوری ضمانت آج ختم ہورہی تھی. دوسری جانبآصف زرداری نے وکیل کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے مزید 2درخواستیں دائر کیں تھیں جبکہ نیب کی جانب سے دو مزید کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تھے، آصف علی زرداری کی پیشی کال اپ نوٹس کے مطابق کل ہے.