07:27 am
غیر قانونی ٹھیکے؛ آصف زرداری نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

غیر قانونی ٹھیکے؛ آصف زرداری نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

07:27 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملے میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔آصف زرداری کو سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں
طلب کیا گیا تھا۔ نیب کا موقف ہے کہ سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دیے، اور پھر کمپنی کے اکاؤنٹس سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات ادا کیے گئے۔واضح رہے کہ آصف زرداری نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبریں