09:00 am
طلال چوہدری ایمنسٹی کے سپیلنگ نہ بتاسکے،جی ڈی پی کیا ہوتی ہے

طلال چوہدری ایمنسٹی کے سپیلنگ نہ بتاسکے،جی ڈی پی کیا ہوتی ہے

09:00 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی شو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری سے پوچھا کہ کیا آپ ایمنسٹی کا مطلب بتا سکتے ہیں؟ جواب میں طلال چوہدری سپیلنگ نہ سکے البتہ شہباز گل پر بڑھک اٹھے اور تحریک انصاف پر تنقید کرنے لگے۔ تنقید کے دوران طلال چوہدری نے پاکستان کی جی ڈی پی کا ذکر کیا تو شہباز گل نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ جی ڈی پی کا مطلب کیا ہے اور تب بھی رہنما مسلم لیگ ن سوال کا جواب نہ دے سکے۔آپکا یہ کام نہیں آپ خربوزوں، انڈوں، گنے
کی قیمت کی بات کریں۔ یہ جی ڈی پی، کرنٹ اکاؤنٹ، ٹریڈ ڈیفیسٹ یہ مشکل چیزیں ہیں۔ منگل کے روز ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے بعد ایک نجی ٹی وی شو کے دوران شہباز گل نے طلال چوہدری سے کہا کہ کیا میں آپ سے سوال پوچھ سکتا ہوں جس پر طلال چودہری نے کہا کہ ضرور پوچھیں تب شہباز گل نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ایمنسٹی کا مطلب بتا سکتے ہیں؟ جس پر طلال چوہدری خاموش ہو گئے اور پھر ایک دم اونچی آواز میں تحریکِ انساف حکومت پر تنقید کرنے لگے جس پر شہباز چوہدری نے انہیں کہا کہ ایسے ہی ہر ایک شو پر نہیں آ جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں