09:01 am
طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،متعدد جاں بحق

طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،متعدد جاں بحق

09:01 am

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے مختلف اضلاع طوفانی بارشوں کی زد میں، شدید طوفانی بارش کے باعث صوبے کے کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا اور غیر متوقع سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ خاص کر صوبہ بلوچستان بارشوں کے نئے سلسلے کی زد میں ہے۔ گزشتہ روز سے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ آندھی طوفان کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جاری طوفانی بارش کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔جبکہ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں میں مکانات گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث سب سے خوفناک ٹریفک حادثہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آیا۔ بدھ کی صبح کو بلوچستان کے علاقے خضدار وڈھ کے مقام پر بارش کے دوران خضدار سے کراچی آنے والی 3 پنجگور کوچوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 سے زائد مسافر مسافر شدید زخمی ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکاروں نے جاثے وقوعہ پر پہنچ کر ایدھی کے رضاکاروں کو طلب کرلیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 9 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق کراچی لیاری سمیت دیگر علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ کراچی بھیجے جانے والے زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔