11:18 am
تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کردکھایا، جنوبی پنجاب کا سول سیکرٹریٹ فعال ، بھرتیوں کی منظوری

تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کردکھایا، جنوبی پنجاب کا سول سیکرٹریٹ فعال ، بھرتیوں کی منظوری

11:18 am

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب کا سول سیکرٹریٹ فعال ہو گیا۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کے سول سیکرٹریٹ میں7محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی۔ پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارد داد منظور ہونے کے بعد منگل کے روز مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جن محکموں میں بھرتیاں کی جائیں گی ان میں ترقیاتی و منصوبہ بندی، آبپاشی، ریسکیو 1122، فائنانس اور پنجاب ہیلتھ فائنڈیشن شامل ہیں۔کمیٹی نے سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی، آبپاشی، ریسکیو 1122، فائنانس اور پنجاب ہیلتھ فائنڈیشن میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔یاد رہے کہ پیر کے روز اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک تھے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جنوبی صوبہ پنجاب بنانے کی تحریک بہاولپورسے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے پیش کی۔جس پراس آئینی ترمیمی بل کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی تھی اور اب جنوبی پنجاب کا سول سیکرٹریٹ فعال ہو گیا۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کے سول سیکرٹریٹ میں7محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں