01:15 pm
سب ڈمی سمجھتے رہے مگر عثمان بزدار تو چھپے رستم نکلے ، عمران خان کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا ، وزیر اعظم حیران

سب ڈمی سمجھتے رہے مگر عثمان بزدار تو چھپے رستم نکلے ، عمران خان کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا ، وزیر اعظم حیران

01:15 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سب ڈمی سمجھتے رہے مگر عثمان بزدار تو چھپے رستم نکلے ، عمران خان کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا ، وزیر اعظم حیران ۔۔۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار سنبھالے دس ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور اب حکومتوں کی کارکردگی پر بھی مختلف اداروں نے نظررکھنا شروع کردی اور اس سلسلے میں مختلف حکومتوں کاآپسی موازنہ کرنے کے لیے سروے بھی شروع ہوگئے ہیں،
ایسے ہی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیگر صوبوں کی نسبت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی بہتر ہے اور 37 فیصد شہریوں نے ان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گیلپ کے حالیہ سروے میں لوگوں نے اقتصادی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی ن لیگ کی سابقہ حکومت سے خراب قرار دے دی تاہم وزیراعظم عمران خان کا پلہ بھاری رہا اور 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سروے میں زیادہ تر لوگوں نے اقتصادی میدان میں تحریک انصاف کی کارکردگی کو مسلم لیگ ن سے خراب قرار دیا، 51 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو نواز شریف کی حکومت سے خراب قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں