01:38 pm
محکمہ اوقاف  کے اہلکار صدق دل سے فرائض ادا کریں،راجہ عبدالقیوم

محکمہ اوقاف کے اہلکار صدق دل سے فرائض ادا کریں،راجہ عبدالقیوم

01:38 pm

محکمہ اوقاف کے اہلکار صدق دل سے فرائض ادا کریں،راجہ عبدالقیوم محکمہ اولیا ء کے پیغام کوجاری و ساری رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا،وزیر مذہبی امور مظفرآباد(سٹی رپورٹر)وزیر اوقاف و مذہبی امور راجہ محمد عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف اولیاء اللہ کی تعلیمات اور ان کی مخلوق خدا سے محبت خد خلق کے پیغام کو ہمیشہ جاری و ساری رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا۔محکمہ اوقاف آفیسران و اہل کاران صدق دل سے اپنے فرائض سر انجام دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی اوقاف مفتی محمد ابراہیم عزیز کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں محکمہ اوقاف کی جانب سے منعقدہ الوداعی افطار ڈنر کے موقع پر کیا اور ریٹائر ہونے والے ڈی جی اوقاف کی محخمہ کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف و امور دینیہ خواجہ محمد طارق نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا۔آفیسر موصوف نے طویل عرصہ سول سروس میں اپنی خدمات انجام دیں،وہ ہمارا قیمتی اثاثہ تھے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تقریب سے ریٹائر ہونے والے ڈی جی اوقاف مفتی محمد ابراہیم عزیز نے کہا محکمہ اوقاف کے ملازمین نے میرے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے ناقابل فراموش ہے ۔اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ،تقریب سے معاون ناظم اوقاف انتظامیہ،خادم حسین حیدری،بجٹ آفیسر سردار محمد نواز جاوید،رابطہ آفیسر محمد اقبال وار،نائب خطیب فضل الدین چشتی اور الطاف نقوی نے خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایڈمنسٹریٹر اوقاف سردار طارق محمود نے انجام دئیے۔تقریب میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔ راجہ عبدالقیو م

تازہ ترین خبریں