03:26 pm
ڈالر اور پٹرول اوپر جا رہے ہیں تو ایک دن ہم نے بھی اوپر جانا ہے"

ڈالر اور پٹرول اوپر جا رہے ہیں تو ایک دن ہم نے بھی اوپر جانا ہے"

03:26 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری جب سے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر بنے ہیں سوشل میڈیا پر لوگوں نے ، بالخصوص سیاسی مخالفین نے ان پر طرح طرح کے لطیفے گھڑنا شروع کردیے ہیں۔ تاہم فواد چودھری ان پر برا منانے کی بجائے خود بھی انھیں پڑھتے اور انجوائے کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران وہ کہتے ہیں کہ و ہ خود بھی اپنے اوپر بنائی گئی میمز کو بہت انجوائے کرتے ہیں ۔میزبان خاتون نے ان سے سوال کیا کہ ” جب سے آپ کو وزارت سائنس ملی ہے تب سے آپ کی کافی میمی اور ٹرولز بن رہی ہیں ،
کیا آپ اسے انجوائے کرتے ہیں ؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”بالکل صبح صبح ہی کئی لوگ بھیج دیتے ہیں اور کئی لوگوں کو میں بھیج دیتاہوں ۔ “ میزبان خاتون نے ایک اور سوال کیا کہ ” ان میں آپ کو سب سے مزے کی کونسی لگی ؟“ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بہت ساری ہیں ۔“ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ ایک تو یہ بھی چل رہی ہے کہ ” ڈالر اور پٹرول اوپر جارہاہے تو ایک دن ہم سب نے بھی اوپر جانا ہے “، فواد چوہدری نے کھلکھلا کر ہنستے ہوئے کہا کہ ” بہت ساری میمی چل رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں