03:28 pm
مزید جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل دشمنوں کے چہرےکی ہوائیاں اڑنے لگیں

مزید جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل دشمنوں کے چہرےکی ہوائیاں اڑنے لگیں

03:28 pm

اسلام آباد(سی پی پی )ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک کی تیاری رواں سال شروع ہو جائے گی۔ایسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کےسربراہ مجاہد انور خان نے غیر ملکی کو جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020 تک آپریشنل ہو گا۔
پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہوجائے گی۔تربیتی امور کے لیے 2 نشستوں والا جے ایف 17تھنڈر (بی)بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ائیر چیف کا مزید کہنا ہے کہ جے ایف 17تھنڈر نلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا شاہکار طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے۔جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔پاک فضائیہ نے 2017 میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔پی اے سی 2009 سے اب تک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر بنائے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی

تازہ ترین خبریں