03:29 pm
جنوبی پنجاب میں نئے صوبوں کےمعاملے پر حکومت اور ق لیگ میں اختلافات سامنےآگئے

جنوبی پنجاب میں نئے صوبوں کےمعاملے پر حکومت اور ق لیگ میں اختلافات سامنےآگئے

03:29 pm

لاہور(آئی این پی) پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) میں اختلاف پیدا ہو گئے،اتحادی جما عت مسلم لیگ (ق)نے جنوبی پنجاب کی حمایت کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی کی شر ط رکھ دی۔ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے تحر یک انصا ف کو پیغام دیدیا ہے اگر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے مر کز اور صوبے میں حمایت چاہیے
تواس کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی شر ط ہے اور اس بارے میں وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کیساتھ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکمراں اتحادی جما عت کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا جبکہ (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین،سپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی وفاقی سطح پر با ت کریں گے۔

تازہ ترین خبریں