05:16 pm
دشمنوں نے وار کر ڈالا  پاکستانی سکیورٹی فورسز پھر نشانہ بن گئیں

دشمنوں نے وار کر ڈالا پاکستانی سکیورٹی فورسز پھر نشانہ بن گئیں

05:16 pm

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک اور امن کے دشمنو ں نے ایک بار پھر پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں پر عمل پیرا ہونا شروع کردیا ہے۔شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ،تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ بویہ میں سیکورٹی فورسز معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ پہلے سے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا
جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں بھی دھماکے سے ایک نجی بینک کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبریں