03:15 pm
 قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

03:15 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسٰی روانہ ہو گئے۔قمر زمان کائرہ کا بیٹا لاہور میں زیر تعلیم تھا اور ان کا انتقال ٹریفک حادثے میں ہوا۔دریں اثناآرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کے بیٹے اسامہ کائرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے سوگواروالدین کے لیے استقامت کی دعاکی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سوگواروالدین کیلیےیہ ناقابل تلافی صدمہ ہے، برداشت کیلیےاللہ تعالی والدین کو صبر و استقامت دے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ لاہور میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا ہے۔ کائرہ بیٹا

تازہ ترین خبریں