07:07 am
بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ اراضی سکینڈل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ اراضی سکینڈل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

07:07 am

پشاور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے اشتیاق احمد اور کزن محمد علی کی گرفتاری اور ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چئیرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میٹرو، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ میں اراضی سکینڈل پر تحقیقات کرائی جائیں اور بدعنوانی اور عوامی سرمایہ کی لوٹ مار کے سنگین معاملات پر کاروائی کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔دوسروں کو چور کہنے والاعمران نیازی خود سب سے بڑا چور نکلا۔ پارٹی نے امیر مقام اور ان کے خاندان کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ پوری مسلم لیگ (ن) کو جیل میں ڈال دیا جائے تب بھی ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،
سلیکٹڈ وزیراعظم تسلیم نہیں، اس کی نااہلی اور نالائقی عالمی سچ بن چکا ہے۔جمعہ کو اشتیاق احمد اور محمد علی کی پیشی کے موقع پر حیات آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا جس سے قومی اسمبلی کے سابق سپیکر مرتضی جاوید عباسی اور سابق وفاقی وزیر سرداریوسف، قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی مواصلات کے چئیرمین ڈاکٹر عباداللہ، ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ، سابق صوبائی وزیر سبحان خان، ایم پی اے جمشید مہمند، مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اختیارولی اور سینیٹر پیر صابر شاہ کے بھائی حمید شاہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نوازشریف، شہباز شریف، امیر مقام زندہ باد، سیاسی انتقام نہ منظور، سلیکٹڈ وزیراعظم نہ منظور کے نعرے لگارہے تھے۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ امیر مقام مسلم لیگ (ن) کا شیر ہے، سیاسی گیدڑ اس کا کیا مقابلہ کریں گے۔ امیر مقام نے دہشت گردی کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا، یہ سیاسی لٹیرے جعلی احتساب اور سیاسی انتقامی کاروائیوں سے اسے اور اس کے ساتھیوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ پوری پارٹی متحد ہے اور سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلیوں کا وقت کم ہے اور قوم کو ان کی حیثیت اور صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہوچکا ہے۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ سردار یوسف نے کہاکہ سیاسی انتقام کی سیاہ رات ختم ہوکر رہے گی۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہاکہ وہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے یک جہتی کی اور روزے اور سخت گرمی میں یہاں آئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دکھوں کا حل نوازشریف ہے۔ نالائق اور نااہل ٹولے نے پشاور کو تورابورا بنادیا، اب پورے پاکستان کو پشاور میٹرو کی طرح چلایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نوازشریف، شہبازشریف کے ساتھ ہیں، کوئی دبا? ہمیں جھکا نہیں سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں نے کہاکہ مہنگائی، بیروزگاری اور بدانتظامی نے ملک و قوم کا ستیاناس کردیا ہے۔عوام دعائیں مانگ رہے ہیں کہ کب اس منحوس تبدیلی سے نجات ملے گی اور ان کو پرانا، سچا اور کھرا پاکستان ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے دو نمبری اور وعدہ خلافی کی انتہائکی ہے۔ قوم ایسے دروغ گو، جھوٹے اور جعلساز فریبی کو ایک منٹ برداشت کرنے کے لئے اب تیار نہیں۔ مظاہرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے علاوہ ضلعی ناظمین، کونسلرز اورکارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کارکنوں نے پارٹی کے پرچم اور بینر بھی تھام رکھے تھے۔

تازہ ترین خبریں