07:52 am
ماہ رمضان میں حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی،

ماہ رمضان میں حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی،

07:52 am

کوہاٹ(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی مناسبت سے صوبہ کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہیں 28 مئی 2019 کو ایڈوانس میں ادا کرنے کی ہداہت کردی۔جمعہ کے روز محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ یکم اور 2 جون 2019 کو بمطابق ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہے
اس لئے صوبائی ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہیں 28 مئی 2019 کو ایڈوانس ادا کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں عیدالفطر ہوگی۔

تازہ ترین خبریں