05:56 am
بدین: فیس بک پر بلیک میلنگ نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی

بدین: فیس بک پر بلیک میلنگ نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی

05:56 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تصاویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ نے گھر اجاڑ دیا، بدین میں طالبہ نے تنگ آکر خودکشی کرلی۔واقعہ بدین کے علاقے ننڈوغلام علی میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت کی طالبہ کو تصاویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر بلیک میل کیا جا رہا تھا،
تنگ آکر اس نے زہر پی کر موت کو گلے لگالیا۔لڑکی سے ملنے والے آخری خط میں یہ انکشاف ہوا کہ بلیک میلرز نے ایڈٹ شدہ تصاویر اس کے منگیتر کو بھیجی جس کی وجہ سے اسکی منگی ٹوٹ گئی، 50 ہزار روپے دینے کے باوجود بھی بلیک میلر نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا، مزید رقم مانگتے رہے۔آخری خط کے ذریعے حیدرآباد میں مقیم ملزمان کی نشاندہی ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تازہ ترین خبریں