09:31 am
سعودی عرب پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینےکیلئے میدان میں آگیا

سعودی عرب پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینےکیلئے میدان میں آگیا

09:31 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے لیے بُری خبر آ گئی۔ پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہو گیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کا تیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اعلیٰ سطح کے رابطے ہونا شروع ہو گئے۔پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر سعودی عرب سے پاکستان کو اُدھار تیل ترسیل شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال میں پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل برآمد کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے حکام تیل کی اُدھار ادائیگی کا طریقہ کار طے کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ سے ہی مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنے دورہ پاکستان کے دوران بھی پہلے مرحلے میں پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔ان شعبوں میں توانائی، بجلی ،صحت، کھیل ، سیاحت، معدنیات، زراعت سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگائے گا۔گوادر تیل سپلائی کرنے کا مرکز بنے گا۔آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کو 7ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک مرتبہ پھر سے سعودی عرب پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

تازہ ترین خبریں