06:45 am
پاکستان ہاوسنگ سکیم" کوئٹہ اور پشاور میں رجسٹریشن کا جلد آغاز

پاکستان ہاوسنگ سکیم" کوئٹہ اور پشاور میں رجسٹریشن کا جلد آغاز

06:45 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم متوسط طبقے کو آسان اقساط پر گھروں کی فراہمی کا منصوبہ ہے جس میں تعلیم وصحت سمیت ہر سہولت مہیا کی جائے گی اور ووکیشنل ٹریننگ کی بھی بہترین سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ اس سکیم کیلئے جہلم ، کوئٹہ اور پشاور میں رجسٹریشن کا آغاز جلد کر دیا جائے گا.نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ترقی کے نئے دور کا آغاز تو ہے
لیکن کراچی میں صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے جہاں کچی آبادیوں کے مکینوں کی زندگی انتہائی مشکل ہے۔اس سکیم کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد میں گھر بنیں گے اور راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں بھی کنسٹرکشن ہو گی۔ جہلم ، کوئٹہ اور پشاور میں رجسٹریشن کا آغاز جلد کر دیا جائے گا جس میں دو، تین اور چار بیڈ رومز کے خوبصورت اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے جہاں پانی، بجلی اور سیوریج کا بہترین نظام متعارف کروایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں