01:34 pm
پاکستانی اور بھارتی وزیر اعظم کا ٹیلی فون پر رابطہ

پاکستانی اور بھارتی وزیر اعظم کا ٹیلی فون پر رابطہ

01:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمرا ن خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددی۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ دونوں ممالک کوعوام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے ،جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے ملکرکام کرنے کا خواہشمند ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں بی جے پی کے سربراہ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں