11:10 am
 باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

11:10 am

جنوبی وزیرستان(نیوز ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق باراتیوں کی گاڑی وانا سے زرمیلن جارہی تھی کہ توئے خلہ کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔حکام کے مطابق گاڑی کے سیلابی ریلے میں بہنے سے اس میں سوار 6 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جارہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا
جبکہ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔دوسری جانب قبائلی علاقوں میں سیلابی اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصان سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وانا کی تحصیل ووچھا خرہ میں ایک بچہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا، جس کی لاش لیویز اہلکاروں نے نکال لی، بچے کی شناخت افسر منگل خان کے نام سے ہوئی۔اسی طرح ایک اور واقعے میں اسی تحصیل میں ایک کار ڈوب گئی، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وانا بازار میں سیلاب کے باعث متعدد دکانیں بھی تباہ ہوگئی۔علاوہ ازیں وانا کی مقامی انتظامیہ نے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں