02:33 pm
مشرف کےمزیدساتھی کپتان کےکھلاڑی بن گئے

مشرف کےمزیدساتھی کپتان کےکھلاڑی بن گئے

02:33 pm

کراچی(ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے مرکزی رہنماؤں و ذمے داروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں اے پی ایم ایل سندھ کے مرکزی نائب صدر حسن نظامی، سردار اکبر ، کراچی کے جنرل سیکریٹری پیر میاں زبی ودیگر شامل ہیں۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے ذمے داروں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں، جلد سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، بہت جلد وزیر اعظم لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8 سال گزرنے کے باوجود پیپلزپارٹی نے ترقیاتی بجٹ کا 20 فیصدبھی استعمال نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے سندھ پولیس کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے، ہم ایسا چلنے نہیں دینگے۔ اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کراچی کا اگلا میئر پی ٹی آئی کا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں