09:23 am
چکن پاکٹ رول بنانے کی ترکیب

چکن پاکٹ رول بنانے کی ترکیب

09:23 am

تیاری کا مکمل وقت15 منٹ پکانے کا وقت30 منٹ کتنے لوگوں کیلئے ہے6 افراد1 بون لیس چکن(کیوبز میں کٹی ہوئی) آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ4 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ5 پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ6 ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ7 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ8 چاٹ مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ9 باریک کٹی ہوئی لال شملہ مرچ آدھی پیالی10 باریک کٹا ہوادھنیہ پودینہ دو کھانے کے

چمچ11 باریک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں ایک چائے کا چمچ12 کوکنگ آئل حسب ضرورت13 ایک بال میں میدہ،نمک اور تیل ڈال کر ایک نرم ڈوتیار کریں ۔یار کرنے کی ترکیب1چکن میرینیٹ کرنے کے لئے ایک پیالے میں چکن ،لیموں کا رس ،نمک،پسی لال مرچ ،ہلدی،کالی مرچ ،چاٹ مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،ہرادھنیہ ،پودینہ ،ہری مرچیں ،شملہ مرچیں ،ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل مکس کریں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔2 پھر نان اسٹک پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل گرم کرکے میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور تیز آنچ پر اس کا پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔3 جب چکن کا اپنا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس کو پین سے نکال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔4 دو پیالی میدے میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں ۔5 پھر اس میں چکن کا مکسچر ڈالیں اور روٹی کے سائیڈ میں پانی لگا کر روٹی کو پاکٹ کے شیپ میں بند کرلیں۔6 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

تازہ ترین خبریں