09:29 am
مصالحہ مچھلی بنانے کی ترکیب

مصالحہ مچھلی بنانے کی ترکیب

09:29 am

تیاری کا مکمل وقت20 منٹ پکانے کا وقت 45 منٹ کتنے لوگوں کیلئے ہے 5 افراداجزاءسرمئی مچھلی ایک کلو2 سفید سر کہ دو کھانے کے چمچ3 لیموں تین عد د4 ہلدی ایک چائے کا چمچ5 نمک حسب ذائقہ6 بیسن ایک پیالی7 انڈے کی سفیدی ایک عد د8 اجوائن ایک چائے کا
چمچ9 لال مرچ ایک کھانے کے چمچ کُٹی ہوئی10 کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی11 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ بھنااور پسا ہوا12 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ13 سرسوں کا تیل حسب ضرورت14 چاٹ مصالحہ حسب ضرورت اوپر ڈالنے کیلئےتیار کرنے کی ترکیب1پہلے مچھلی کے فلے کودھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے رکھیں ۔2 پھر دھو کر چھلنی میں رکھ دیں ،تاکہ پانی نکل جائے ،اس کے بعد مچھلی کے فلے میں دو عدد لیموں کا رس، ہلدی اور نمک لگا کررکھیں ۔3 اب ایک پیالے میں بیسن، انڈے کی سفیدی ،اجوائن، لال مرچ ،کالی مرچ، سفیدزیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک عدد لیموں کارس ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں ۔4 پھرکڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں اور ایک ایک مچھلی کا فلے بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں گولڈبراؤن کرلیں ۔5 اب انھیں نکال کر ٹشو پر رکھیں ،تاکہ چکنائی جذب ہوجائے ،اوپر سے چاٹ مصالحہ چھڑک کرگرم گرم نان اور املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں

تازہ ترین خبریں