06:21 am
تیاری کا مکمل وقت20 منٹ پکانے کا وقت 60 منٹ کتنے لوگوں کیلئے ہے 5 افراد

تیاری کا مکمل وقت20 منٹ پکانے کا وقت 60 منٹ کتنے لوگوں کیلئے ہے 5 افراد

06:21 am

اجزاء 1 سوکھا دھنیا 10 گرام۔ 2 زیرہ 10گرام۔ 3 کالی مرچ 5 گرام۔ 4 بادیان کے پھول 5 گرام 5 سبز ایلایچی 5 گرام۔ 6 دارچینی 5 گرام۔
7 بڑی الائچی 5 گرام 8 سونف 5 گرام۔ 9 مندی مصالحہ 2 کھانے کے چمچ۔ 10 نمک حسبِ ذائقہ۔11 سرکہ 2 کھانے کے چمچ۔12 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کے چمچ۔ 13 ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کے چمچ۔14 کْٹی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ 15 لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ۔ 16 گرم پانی 3 لیٹر۔ 17 چاول 500 گرام 18 چکن 500 گرام19 ۔کھانے کا تیل 4 کھانے کے چمچ۔20 پیاز (چوپ) 2 عدد۔ 21 ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کے چمچ۔22 کشمش 20گرام۔ 23 کاجو 25 گرام۔ 24 ہری مرچ 3عدد۔ 25 نمک حسبِ ذائقہ۔26 زیرہ 1 کھانے کا چمچ۔27 پانی 0.5 لیٹر۔ 28 پیلا رنگ 1چائے کا چمچ۔ 29 کوئلہ 1عدد۔ تیار کرنے کی ترکیب 1سوکھا دھنیا،زیرہ،کالی مرچ،بادیان کے پھول،سبز ایلایچی،دارچینی،بڑی یلایچی،سونفٍٍ ان تمام اجزاء کو گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔مندی مصالحہ تیار ہے۔2 ایک برتن لیں اس میں مندی مصالحہ، نمک ، سرکہ، لال مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ، کْٹی ہوئی لال مرچ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔3 اب یک برتن میں ثابت مرغی لیں اس میں تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مرغی پر لگا لیں او ر 2-3 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔4 اب اس مرغی کو 35-40 منٹ سٹیمر میں سٹیم کر لیں5 ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں۔اب اس میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، کشمش، کاجو، ہری مرچ، نمک، زیرہ ڈال کر فرائی کر لیں۔6 اب اس میں پانی اور Stock ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے پکا لیں۔7 اب اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں اور تھوڑا پانی رہ جانے تک پکالیں۔8 اب اس میں پیلا رنگ ڈال کر 10منٹ کے لیے دم دیں۔9 اب اس پر تیار کیا ہوا چکن رکھ دیں اور اس میں ایلومونیم فوئل کی کٹوری رکھ دیں اس میں جلتا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔10 اب اس کوئلہ پر تھوڑا سا کھانے کا تیل ڈال کر دو سے تین منٹ تک ڈھک دیں۔آپکا مزے دار چکن مندی تیار ہے۔

تازہ ترین خبریں