06:34 am
چکن چیز رول بنانے کی ترکیب

چکن چیز رول بنانے کی ترکیب

06:34 am

اجزاء 1 چکن بریسٹ دو سو گرام ۔2 نمک حسب پسند ۔3 ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ ۔4 چیڈر چیز سو گرام ۔5 پیاز ایک عدد دومیانی
۔6 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ ۔7 مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ ۔8 سرکہ دو چائے کے چمچ ۔9 چلی ساس دو چائے کے چمچ ۔10 سویا سوس دو چائے کے چمچ ۔11 اجوائن آدھا چائے کا چمچ ۔12 ہری مرچیں تین سے چار ۔13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی ۔14 ڈبل روٹی کے سلائس تین عدد ۔15 انڈے دو عدد ۔16 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت ۔17 میدہ دو کھانے کے چمچ ۔18 کارن فلور دو کھانے کے چمچ ۔19 آئل۔ حسب ضرورت۔ تیار کرنے کی ترکیب 1پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ فرائی کریں-2 پھر اس میں صاف دھلی ہوئی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر کے ڈالیں اور اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں-3 جب چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک٬ سرکہ٬ سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں-4 چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس٬ ہرا دھنیا٬ اور ہری مرچیں ڈال کر چاپ کریں پھر اس میں چکن ڈال کر چاپ کرلیں-5 اس مکسچر کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ٬ اجوائن٬ مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں-6 چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن مکسچر کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں- 7 انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلور ملا لیں٬ رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر کڑاہی میں گرم آئل میں سنہری فرائی کرلیں

تازہ ترین خبریں