06:38 am
قیمہ سموسہ بنانے کی ترکیب

قیمہ سموسہ بنانے کی ترکیب

06:38 am

اجزاء 1 کھانے کا تیل 2 کھانے کا چمچ ۔2 ادرک لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمچ ۔3 مٹن قیمہ00 3گرام ۔4 نمک حسبِ ذائقہ ۔5 بھْنا ہوا زیرہ(کْٹا ہوا)۔آدھا چائے کا چمچ
۔6 ہلدی آدھا چائے کا چمچ ۔7 بھْنا ہوا دھنیا(کْٹا ہوا) آدھا چائے کا چمچ ۔8 لال مرچ پاؤڈر2 کھانے کا چمچ ۔9 ہری مرچ(چوپ) ۔3-410 پیاز(درمیانے)2 عدد ۔11 ہرا دھنیا2 کھانے کے چمچ ۔12 میدہ دوکھانے کے چمچ ۔13 پانی حسبِ ضرورت ۔14 سموسہ پٹی حسبِ ضرورت۔ تیار کرنے کی ترکیب 1 کھانے کا تیل فرائی کرنے کے لیے2 ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور اس میں قیمہ ڈال دیں۔3 اب اس کو تھوڑی دیر پکا لیں رنگ تبدیل ہونے پر اس میں نمک، زیرہ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ملا لیں اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ قیمہ گل جائے۔4 اب اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔5 ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ میدہ لیں اس میں دوسے تین کھانے کا چمچ پانی (حسبِ ضرورت) ڈال کر ملا کر پتلا پیسٹ بنا لیں۔6 اب سموسہ پٹی کو سموسہ کی طرح سے تین کونے بنا لیں اور اس میں تیار کیا ہوا قیمہ مصالحہ بھر دیں 7 اب سموسہ ک منہ پر میدہ پیسٹ لگا کر بند کر دیں۔8 (اب آپ اس کو دو سے تین ہفتہ تک اس کو فریز کر سکتے ہیں)اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں