07:14 am
مرچ پکوڑے بنانے کی ترکیب

مرچ پکوڑے بنانے کی ترکیب

07:14 am

تیاری کا مکمل وقت15 منٹ پکانے کا وقت 30 منٹ کتنے لوگوں کیلئے ہے6 افراد

اجزاء

1 - بیسن آدھا کپ
2 -  نمک حسب ذائقہ
3  - کھانے کا سوڈا ایک چائے کا چمچہ
4 - زیرہ ایک چائے کا چمچہ
5  - اجوائن دو چٹکی

6 بڑی ہری مرچیں آ ٹھ عدد
7 پیاز ایک عدد درمیانی
8 نمک حسب ضرورت
9 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
10 تیل حسب ضرورت
11 چاٹ مصالحہ ایک کھانے کے چمچے
12 انار دانہ دو کھانے کے چمچے
 تیار کرنے کی ترکیب
1چھری کی مدد سے ہری مرچیں بیچ میں سے ہلکی سی کاٹ کر بیچ نکا لیں2  اسکے بعد تمام مصالحہ ملا لیں اور اسے چھوٹے چمچے کی مدد سے مرچوں میں بھر دیں3  بیسن میں پانی مکس کرکے آمیزہ بنا لیں4 کڑھائی میں تیل گرم کر یں۔ مصالحہ بھری ہوئی مرچوں کو بیسن میں لپیٹ کر درمیانی آنچ پر تلیں اور سنہرا ہونے پر نکال لیں پھر سرو کریں

تازہ ترین خبریں