11:56 am
مچھلی کا کٹا کٹ بنانے کی ترکیب

مچھلی کا کٹا کٹ بنانے کی ترکیب

11:56 am

اجزاء1 مچھلی(بغیر کانٹے کی) آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ4 پیاز دو عدد درمیانی5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ6 اجوائن آدھا چائے کا چمچ7 ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد8 ہرادھنیا حسب پسند9 کوکنگ آئل آدھی پیالی تیار کرنے کی

 ترکیب1مچھلی کو صاف دھو کر خشک کرلیں اور اس پر نمک اور لہسن لگا کر دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔2 پھر فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں مچھلی کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں ۔3 اسی فرائینگ پین میں کوکنگ آئل میں آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی کریں ۔4 اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر چمچ کی مدد سے کٹاکٹ کی طرح کچلتے ہوئے اچھی فرائی کریں ۔5 آخر میں اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،اجوائن اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر ملائیں ،باریک کٹا ہوا ہرادھنیا ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ رکھ دیں ۔