12:14 pm
چکن مکھنی ہانڈی بنانے کی ترکیب

چکن مکھنی ہانڈی بنانے کی ترکیب

12:14 pm

اجزاء1 چکن بوٹی آدھا کلو بون لیس2 ۔پیاز دو عدد کچی، پسی ہوئی۔3 ہری مرچ چھ عددکچلی ہوئی۔4 فریش کریم ایک پیکٹ۔5 تیل آدھی پیالی۔6 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا۔7 ہلدی ایک چائے کا چمچ8 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی۔9 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے

 کا چمچ۔10 مکھن دو کھانے کے چمچ۔11 نمک حسب ذائقہ۔تیار کرنے کی ترکیب1ایک ہانڈی میں تیل گرم کرکے کچی پسی ہوئی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔2 اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، نمک، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور چکن بوٹی میں ڈال دیں۔3 جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ، کچلی ہوئی ہری مرچ، فریش کریم اور مکھن ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔4 مزے دار چکن مکھنی ہانڈی سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔