12:33 pm
چکن راجما بنانے کی ترکیب

چکن راجما بنانے کی ترکیب

اجزاء1 چکن آدھا کلو2 لال لوبیا ڈیڑھ پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 ادرک لہسن پساہوا ایک کھانے کا چمچ5 پیاز ایک عدد6 ٹماٹر د و عدد درمیانے7 دہی آدھی پیالی8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ9 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ10 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ11 ہری

 مرچیں تین سے چار عدد12 ہر ا دھنیا حسب پسند13 کوکنگ آئل آدھی پیالی یار کرنے کی ترکیب1لوبیا کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر ابال کر گلا لیں ۔2 چکن کے بڑے ٹکڑوں کو نمک ،لال مرچ ،پسا ہوا دھنیا اور دہی کے ساتھ میر ینیٹ کر لیں ۔3 پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں4 پھر اس میں ادرک لہسن اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں ۔5 چکن کا اپنا پانی خشک ہونے پر اس میں ابال کر رکھی ہوئی لوبیا ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرا دھنیا اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔6 ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔