اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈرہم ، نارتھ کیرولینا: اگر آپ سبزیوں اور لیموں (بالخصوص لیموں پانی) کا استعمال بڑھاتے ہیں تو نہ سرف پتے بلکہ گردے کی پتھریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ تو پہلے سبزیوں کے متعلق اہم سروے کی روداد سن لیجئے۔نیوٹریئنٹس نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبزیوں کا باقاعدہ استعمال جہاں دیگر ان گنت فوائد دیتا ہے وہیں انہیں کھانے والے افراد دیگر افراد کے مقابلے میں پتھریوں سے مؤثر انداز میں بچے رہتے ہیں۔اس ضمن میں ایک تحقیقی سروے کیا گیا
جس میں ایک طویل عرصے کے لیے 4,839 افراد کی غذائی عادات، کولیسٹرول کیمقدار اور پتے کے پتھریوں کے واقعات نوٹ کئے گئے۔ اس مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ سبزیوں پر اکتفا نہ کرنے والی خواتین میں دیگر کے مقابلے میں پتے کی پتھری ہونے کا خطرہ چارگنا تک بڑھ جاتا ہے۔ رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزیاں کولیسٹرول گھٹاتی ہیں اور ان میں موجود فائبر بلڈ پریشر اور شوگر سے بھی بچاتا ہے۔ سبزی خوری کا تیسرا بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے موٹاپا بھی لاحق نہیں ہوتا۔ائنس دانوں نے سروے کے بعد کہا ہے کہ ایک جانب تو لیموں پانی گردے میں پتھری بننے کے عمل کو پہلے سے ہی روکتا ہے اور اگر پتھری ہوتو اس کے بڑھنے کی رفتار کو بھی سست کرتا ہے۔ اس ضمن میں یہ مشروب جادوئی اثرات رکھتا ہے یہاں تک کہ امریکی ماہر ڈاکٹر راجر سر اور جامعہ وسکانسن میں یورو لوجی کے پروفیسر اسٹیون ناکاڈا لیموں پانی کو تمام دواؤں سے بھی مؤثر قرار دیتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سٹرک ایسڈ کی بلند مقدارپائی جاتی ہے اور یہ تیزاب گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب کرتا ہے۔ اس عمل کو اب لیموں تھراپی بھی کہا جانے لگا ہے۔ دوسری جانب سپلیمنٹ کے طور پر مریض کو پوٹاشیئم سائٹریٹ دیا جاتا ہے لیکن یہ بھی لیموں کے سامنے بہت کم اثر رکھتا ہے۔تازہ اطلاع کے مطابق امریکی شہر ڈرہم میں واقع ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی اسٹون سینٹر میں پتھری والے 12 مریضوں کو چار برس تک لیموں پانی کے علاج سے گزارا اور ان کے گردوں میں پتھری بننے کا عمل بہت سست دیکھا گیا۔ ان تمام 12 افراد کو چار سال کے دوران پتھری کی وجہ سے کسی طبی ایمرجنسی اور علاج کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو للکار!!پاک فوج کو حکم دے دیا
’’یا اللہ تمام پاکستانیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھنا ‘‘
سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے،شوکت یوسفزئی
بیلہ میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی
موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر لڑکوں کے خلاف کارروائی
نیب تحریک انصاف کے وزیراعظم کا آلہ کار ہے، سعید غنی
ٹی وی دیکھنے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ، سائنسی تحقیق
جدید ٹیکنالوجی عوام کیلئے خوشخبری لے آیا ، خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے
قبض کے علاج کا انتہائی آسان نسخہ
دماغ کو جان لیوا ا مراض سے بچانے کیلئے نیند پوری کرنا لازم
روزانہ 30منٹ کی ورزش بیٹھے رہنے کے نقصان کا ازالہ
چینی درخت سے حاصل شدہ مرکب کینسر سے لڑنے میں مددگار
صرف 30 منٹ کی ورزش سے دن بھر بیٹھے رہنے کے نقصان کا ازالہ
فرائیڈ اور فاسٹ فوڈ توقع سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، تحقیق
عام قسم سے 50 فیصد زائد پروٹین والا چاول تیار
دیواروں کی اوٹ کو ظاہر کرنے والی نئی ٹیکنالوجی
پاکستان میں ’پودوں سے ذیابیطس‘ کےعلاج کی ایشیائی کانفرنس کا آغاز
فیس بک کی واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی
ویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2019 لانچ کردیا گیا
قیامت کی گھڑی کیا بتا رہی ہے؟
سام سنگ گلیکسی ایس 10 مہنگا ترین فون؟
انسانی فضلے کی منتقلی سے امراضِ معدہ کا علاج ممکن
بچوں کے ڈائپرز میں خطرناک کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف
روبوٹک کتا پالتو جانوروں اور بچوں کی نگرانی پر مامور
برطانوی سائنسدان مرغیوں کو فلو سے محفوظ رکھنے کیلئے سرگرم
چائے آنکھوں میں موتیا کا خطرہ 74 فیصد کم کرنے کیلئے کارگر
مٹھاس کا زیادہ استعمال جگر کی کئی بیماریوں کا باعث، ماہرین
پاکستانی ماہرین نے سانپ کاٹے کی سستی ویکسین تیار کر لی
فصلوں کو خشک سالی اور جراثیم سے بچانے والا ‘ ٹماٹر پرفیوم ‘ تیار
واٹس ایپ نے ایک ہی میسج کو 5 سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی لگا دی