03:44 pm
فحاشی پھیلانے والی پاکستانی ویب سائٹ بند کرنے کا حکم

فحاشی پھیلانے والی پاکستانی ویب سائٹ بند کرنے کا حکم

03:44 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے احسن اقدام کر ڈالا ۔ فحاشی پھیلانے والی پاکستانی ویب سائٹ بندکرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نے فحاشی پھیلانے والی پاکستانی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔
جمعرات کو اجلاس کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر پارلیمانی امور کو پندرہ روز میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مختلف ویب سائٹس ایسا مواد اپ لوڈ کررہی ہیں جو ہماری اقدار کے خلاف ہیں ۔ اسپیکر نے کہاکہ پی ٹی اے کو حکومت پابند کرے کہ وہ قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والی ویب سائٹس کی سروسز معطل کرے۔

تازہ ترین خبریں