08:38 am
شادی کے بعد عثمان قادر اور صوبیہ خان آسٹریلیا میں مقیم ، تیز رفتاری پر چالا ن بھی ہو گیا

شادی کے بعد عثمان قادر اور صوبیہ خان آسٹریلیا میں مقیم ، تیز رفتاری پر چالا ن بھی ہو گیا

08:38 am

 پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کا تیز رفتاری پر چالان کردیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان قادر مشرقی پرتھ میں سڑک پر موٹر سائیکل 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے تھے، یہاں رفتار 50 کلومیٹر سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو کرسٹینا میتھیوز کا کہنا ہے قانون کی خلاف ورزی مایوس کن ہے، کرکٹرز

 نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اورسٹاف ڈرائیونگ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ خیال رہے کہ عثمان قادر نے گزشتہ برس شوبز اور تھیٹر کی معروف اداکارہ صوبیہ خان کے ساتھ شادی کر لی تھی اور دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں، صوبیہ خان بھی تقریباً شادی کےبعد تھیٹر کی سرگرمیوں کو منسوخ کر چکی ہیں اور تمام تر توجہ اپنی گھریلو زندگی پر دے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں