09:33 am
دی ہول ان دی گراؤنڈکا نیا ٹریلر جاری

دی ہول ان دی گراؤنڈکا نیا ٹریلر جاری

اسلام آباد(نیو زڈیسک)خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم دی ہول ان دی گراؤنڈ(The Hole in the Ground)کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔لی کرونن کی ہدایت کاری میں بننے والی

 اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچے کو ماضی کی خوفناک یادوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دو دراز کے ایک قصبے میں رہائش اختیار کرتی ہے لیکن بد قسمتی اس کا یہاں بھی پیچھا کرتی نظر آتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں سیانا کرسلیک،جیمز کوئن،سیمون کربی،اسٹیو وال،سارہ ہینلے،جیمز کوسمو،بینٹ اینڈریو اور ڈیوڈ کرولے کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔ہیلری ڈیوس اور فل ہنٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم پہلی مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔