09:55 am
شیریں مزاری کی بیٹی کو شاہد آفریدی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

شیریں مزاری کی بیٹی کو شاہد آفریدی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

09:55 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ایمان مزاری نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد آفریدی لیجنڈ نہیں بلکہ وہ کھلے عام خواتین سے نفرت کرنے والے شخص ہیں۔ایمان مزاری نے یہ بھی کہا تھا کہ آفریدی میں اتنی تمیز بھی نہیں ہے کہ وہ خواتین کرکٹر کے بارے میں کچھ الفاظ کہہ سکیں لیکن جب اُن سے خواتین سے متعلق سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں پاکستانی خواتین اچھا کھانا بناتی ہیں لہذا لیجنڈ کہنے والوں کو
اس بات پر جائزہ لینے اور سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔ایمان مزاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی پر کی جانے والی تنقید کرکٹر کے مداحوں کو پسند نہ آئی، الٹا ایمان ہی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ انس ملک نامی ایک صارف نے ایمان مزاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے دو ہفتے قبل شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر لائف سیشن دیکھا ہوتا جس میں انہوں نے کس طرح سے خواتین کی حوصلہ افزائی کی تھی لیکن آپ نے وہ بات نظر انداز کردی۔ شاہد آفریدی آج بھی لیجنڈ ہیں۔اس موقع پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن برطانیہ کی ڈائریکٹر صائمہ خان بھی خاموش نہ رہیں انہوں نے بھی شاہد آفریدی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، وہ ہمیشہ میری حمایت اور میرے خیالات اور میرے منصوبوں کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو لوگ شاہد آفریدی کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اُن سے آفریدی کے بارے میں پوچھیں ناکہ آپ خود اپنی رائے قائم کریں۔فیضان لاکھانی نے بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں خواتین کے لیے ’ تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام‘ سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، میں آفریدی کی خواتین سے متعلق ذاتی رائے پر اتفاق نہیں کرتا لیکن میں اُن کی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدام کی تعریف کرتا ہوں

تازہ ترین خبریں