09:57 am
بالی ووڈ فنکاروں کوپاکستانی اداکاروں کی یاد ستانے لگی

بالی ووڈ فنکاروں کوپاکستانی اداکاروں کی یاد ستانے لگی

09:57 am

اسلام آ باد(نیو زڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بہترین اداکار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرناچاہتی ہیں۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان کے لیے بغض اورکینہ کھل کرسامنے آیا اور مودی سرکار نے نفرت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی۔ لیکن بھارتی حکومت بالی ووڈ فنکاروں کے دل سے پاکستانی فنکاروں کی محبت نہ نکال سکی۔ اپنی حکومت کے برعکس بالی ووڈ فنکار نہ صرف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان سے بے حد متاثر بھی ہیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اورپاکستان کے
خوبرو اور پُرکشش اداکار فواد خان 2014 میں فلم ’’خوبصورت‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں دونوں کی جوڑی نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ حال ہی میں گلف ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں سونم کپور نے ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فواد خان اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ہم دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی میں فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ دوروز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے بہت زیادہ متاثرہیں اور فلم ’’کلنک‘‘ میں اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے انہوں نے صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا۔

تازہ ترین خبریں