10:27 am
گلوکارہ میڈونا کو اسرائیل میں 2 گانوں کے عوض کتنے کروڑ روپے دیے جائینگے؟رقم بارے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

گلوکارہ میڈونا کو اسرائیل میں 2 گانوں کے عوض کتنے کروڑ روپے دیے جائینگے؟رقم بارے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

10:27 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکہ کی پاپ سنگر میڈونا کو اگلے ماہ اسرائیل میں 2 گانے پرفارم کرنے کے عوض 14 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ کسی گلوکار کی اب تک کی مہنگی ترین بکنگ ہے۔امریکہ کی 60 سالہ گلوکارہ میڈونا کو اگلے ماہ موسیقی کے مقابلے یورو وژن میں پرفارم کرنے کیلئے ایک ملین ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے) ادا کیے جائیں گے۔
میڈونا اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے یورو وژن کے مقابلے میں بطور مہمان شرکت کریں گی۔اسرائیلی ویب سائٹ ہارٹز کے مطابق میڈونا اس مقابلے میں 2 گانے گائیں گی جبکہ ان کے ساتھ 160 لوگوں کی ٹیم بھی پرفارم کرے گی۔ اس پرفارمنس کے عوض انہیں ایک ملین ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی اور یہ اب تک کی مہنگی ترین بکنگ ہے۔خیال رہے کہ میڈونا چوتھی بار اسرائیل میں پرفارم کرنے جارہی ہیں، وہ 1993، 2009 اور 2012 میں بھی اسرائیل میں پرفارم کرچکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں