11:02 am
معروف پاکستانی گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت کا حکم

معروف پاکستانی گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت کا حکم

11:02 am

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت کا حکم، وجہ ایسی کہ آپ بھی کہیں گے کہ سزائے موت بھی کم ہے اسے تو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔۔۔بھانجیوں سے جنسی زیادتی کرنے کا جرم ثابت، معروف پاکستانی گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ، پشتو کی ممتاز گلوکارہ نازیہ اقبال کی کمسن بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں ان کے سگے بھائی کو سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے پشتو کی ممتاز گلوکارہ نازیہ اقبال کی کمسن بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں ان کے سگے بھائی کو سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر اسلم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم افتخار علی کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ملزم افتخار علی نامور پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کے حقیقی بھائی ہیں۔ گزشتہ برس نازیہ اقبال کی طرف سے روات پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کے بھائی پر الزام لگایا گیا کہ وہ انکی دو کمسن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔گلوکارہ نازیہ اقبال گزشتہ کئی سالوں سے اپنے چھ بچوں کے ہمراہ راولپنڈی میں مقیم ہیں۔ گزشتہ سال پشتو گلوکارہ نے تھانہ روات میں اپنے بھائی افتخار کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں ان کی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولیس نے بعد میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ میڈیکل رپورٹس میں بھی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔متعلقہ تھانے میں درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں نازیہ اقبال نے کہا تھا کہ بیٹیاں مجھ سے اکثر شکایتیں کرتی تھیں کہ ماموں ہمارے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں