03:37 pm
امیتابھ بچن نے پاکستانی بننے سے انکار کر دیا

امیتابھ بچن نے پاکستانی بننے سے انکار کر دیا

03:37 pm

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی اگلی فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسول پوکوٹی نے اپنی فلم میں امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیاتھا اس حوالے سے امیتابھ اور ان کے درمیان گزشتہ دوبرسوں سے بات چیت بھی جاری تھی۔ فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کے گرد گھومتی ہے جس میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص کا کردار اداکرنا تھا،
امیتابھ بچن کو فلم کی کہانی اوراس میں دیا گیا امن کا پیغام بہت پسند آیا تھا اور انہوں نے یہ کردار ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی۔ ریسول فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے امیتابھ کی جانب سے تاریخ ملنے کا انتظار کررہے تھے تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث امیتابھ بچن نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیاہے

تازہ ترین خبریں