08:34 am
بھارت کے پاس اپنا کچھ نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے میوزک چراتا ہے، بھارتی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ۔۔۔!

بھارت کے پاس اپنا کچھ نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے میوزک چراتا ہے، بھارتی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ۔۔۔!

08:34 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے پاس اپنا کچھ نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے میوزک چراتا ہے، بھارتی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ۔۔۔! ساحر علی بگا کا پاکستانی نغمے کی دھن چرانے پر بھارت کو منہ توڑ جواب۔بھارتی رکن پارلیمنٹ نے نغمہ چرایا تو گلوکار ساحر علی بگا کو بالکل اچھا نہیں لگا انہوں نے کہا کہ بھارتی میوزک انڈسٹری کے پاس اپنا کچھ نہیں۔گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا کا کہنا تھا
کہ ان گایا ہوا نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ اصل میں پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے، جسے بھارتی کسی صورت جذبے سے نہیں گاسکتے۔انہوں نے کہا بھارت کو یہ وہم ہے کہ ان کی انڈسٹری بہت بڑی ہے ، بھارتی میوزک انڈسٹری کے پاس اپنا کچھ نہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھارت میوزک چراتا ہے، بھارت کی غلط فہمی ہے کہ ان کی انڈسٹری بہت بڑی ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما کی چوری پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ خوشی ہے کہ آپ نے نقل کی لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کرنی چاہیے‘۔

تازہ ترین خبریں