06:59 am
کیٹ واک کے دوران منہ کے بل گرنے سے مرد ماڈل ہلاک

کیٹ واک کے دوران منہ کے بل گرنے سے مرد ماڈل ہلاک

06:59 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) برازیل میں فیشن شو کے دوران کیٹ واک کرتا مرد ماڈل منہ کے بل فرش پر گر پڑا، بے حس و حرکت ماڈل کو میڈیکل سٹاف نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل نے معروف برانڈ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا،
ریمپ پر واک کے دوران معمول کے مطابق ماڈل اختتام پر پہنچا، مڑا اور واپس چل پڑا، اسی دوران اس کا جوتا اٹکا اور وہ لڑکھڑا کر منہ کے بل گر پڑا۔ بس یہی گرنا اس کی موت کا بہانہ بن گیا۔فیشن شو میں موجود تماشائیوں نے پہلے سمجھا کہ اس کا گرنا پرفارمنس کا حصہ ہے تاہم اس کے منہ سے جھاگ نکلنے پر لوگوں کو اچنبھا ہوا اور میڈیکل سٹاف طلب کر لیا گیا۔ بے حس و حرکت ماڈل کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

تازہ ترین خبریں