09:52 am
سن سلک فیشن ویک میں خوبصورت زلفوں اور نئے انداز کی بہار

سن سلک فیشن ویک میں خوبصورت زلفوں اور نئے انداز کی بہار

09:52 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالوں کی حسن افزائی میں سن سلک کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں۔ اپنی یہی روایت برقرار رکھتے ہوئے سن سلک نے پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (پی ایف ڈی سی) کو لگاتار دسویں سال ’’پی ایف ڈی سی سن سلک فیشن ویک 2019‘‘ (PSFW) کے انعقاد میں کلیدی تعاون فراہم کرتے ہوئے اس ایونٹ کو نہ صرف یقینی بنایا بلکہ اس کی کامیابی میں اہم ترین کردار بھی ادا کیا۔`یہ ایونٹ 11 اپریل 2019 سے نشاط ایمپوریم ہوٹل، لاہور میں شروع ہوا اور اگلے دو روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔اس فیشن ویک میں جہاں ’’نبیلاز سیلون‘‘ میں تخلیق کیے گئے، بالوں کی آرائش کے منفرد اور نت نئے ا
نداز پیش کیے گئے وہیں نئے ہیئر اسٹائلسٹس کےلیے فیشن انڈسٹری میں جگہ بنانے کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے۔ جدید انداز کے ساتھ ساتھ آرائشِ گیسو کے روایتی مشرقی انداز بھی اجاگر کیے گئے جو ہمارے تمدن کے آئینہ دار تھے۔واضح رہے کہ فیشن ویک کے انعقاد میں سن سلک مسلسل پچھلے دس سال سے ٹائٹل اسپانسر ہے تاکہ یہ پیغام بار بار پہنچایا جاسکے کہ کوئی بھی فیشن، ایک بہترین ہیئر اسٹائل کے بغیر ناممکن ہے۔اسی بناء پر حالیہ فیشن ویک میں بھی ہر موسم کے حساب سے ہیئر اسٹائلز اس فیشن ویک میں پیش کیے گئے جو جدت اور روایت، دونوں کے عکاس تھے؛ جن میں ایک طرف فرنچ ہیئر اسٹائل تھا تو دوسری جانب خوبصورت چٹیائیں (braids)، بالوں کو ایک الگ ہی نکھار دے رہی تھی۔اور بالوں کے اس حسن کے پسِ پشت صرف ایک نام تھا: سن سلک!اس سال فیشن ویک میں سن سلک فیشن ایڈیشن کی سات نئی قدآدم بوتلیں بھی ایگزیبیشن ایریا میں شرکاء کی دلچسپی کےلیے رکھی گئیں، جو ’’فیشن آپ ہیں‘‘ (Fashion is you) کی بھرپور نمائندگی کرتی تھیں جبکہ ہزاروں شرکاء نے ان کے ساتھ تصویریں بنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔’’پچھلے کئی سال سے ’سن سلک‘ نوجوان پاکستانی لڑکیوں کےلیے سب سے قابلِ اعتماد برانڈ کے طور پر ممتاز ترین پہچان رکھتا ہے۔ سن سلک 2010 سے پی ایف ڈی سی اور مقامی ڈیزائنرز کے اشتراک سے اکیسویں صدی کی پاکستان نسل کےلیے فیشن ٹرینڈز لارہا ہے۔اس سال ہمارے برانڈ نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے اُن نوجوان لڑکیوں کےلیے زیادہ مواقع پیش کیے ہیں جو ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں اپنے لیے جگہ بنانا چاہتی ہیں،‘‘ عاصمہ حق نے بتایا، جو یونی لیور پاکستان لمیٹڈ میں بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر ہیں۔

تازہ ترین خبریں