10:02 am
کینیڈین گلوکار ڈریک نے 12 ایوارڈز جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا

کینیڈین گلوکار ڈریک نے 12 ایوارڈز جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا

10:02 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کینیڈین گلوکار ڈریک نے بیک وقت 12 ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اب ان کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریک گراہم نے اگرچہ متعدد معروف گانے اور میوزک البم دئیے تاہم دنیا بھر میں انہیں شہرت
گزشتہ برس ریلیز ہونے والے رومانوی گانے ’’ان مائی فیلنگز‘‘ سے ملی۔ اس گانے کو انٹرنیٹ پر کروڑوں بار دیکھا جا چکا تھا اور اب ان کے اسی گانے نے ایوارڈ جیت لئے۔سالانہ ایوارڈز شومیں ڈریک کے مشہور زمانہ گانے نے 12کیٹیگریز میں ایوارڈ جیت کر میوزک کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی، ڈریک کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 27 ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں