07:42 am
برطانوی شہزادی میگھن کے سابق شوہر ٹریور نے بھی شادی کر لی

برطانوی شہزادی میگھن کے سابق شوہر ٹریور نے بھی شادی کر لی

07:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) میگھن مرکل کے سابق شوہر ٹریور انگلسن نے ٹریسی کرلینڈ کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔ برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل قبل ازیں ہالی وڈ پروڈیوسر ٹریور کی زوجہ تھیں، دونوں کی 2013 میں علیحدگی ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے
مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی امریکی اہلیہ شہزادی میگھن مرکل کے سابق شوہر ٹریور انگلسن نے میکسیکو میں ٹریسی کرلینڈ کے ساتھ شادی کر لی۔ ٹریور اور ٹریسی 2017 سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ ٹریور اپنی سابقہ اہلیہ میگھن کی برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بعد سے مسلسل میڈیا کوریج کی زد میں تھے، تاہم انھوں نے گزشتہ برس جون میں ٹریسی کے ساتھ منگنی کی تھی اور اب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں