07:45 am
کم کارڈیشن نے نومولود کو سب سے پرسکون بچہ قرار دیدیا

کم کارڈیشن نے نومولود کو سب سے پرسکون بچہ قرار دیدیا

07:45 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ کم کارڈیشن نے نومولود بیٹے کو اپنے دیگر بچوں کی نسبت سب سے زیادہ پرسکون اور ٹھنڈے مزاج کا بچہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشن نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ بے بی شاور کے دوران بنائی گئی
تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نومولود بیٹا ان کی فیملی میں ایک خوشگوار اضافہ ہے ، انہیں کوئی زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی کیونکہ وہ ان کے دیگر بچوں کی نسبت بہت پرسکون اور آرام دہ ہے اور ہر کوئی اس سے بہت محبت کرتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے بچے کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ کم کارڈیشن اور کینے ویسٹ کے اس سے قبل ایک بیٹا سینٹ ویسٹ اور 2 بیٹیاں نارتھ ویسٹ اور چیکاگو ویسٹ ہیں۔

تازہ ترین خبریں