09:23 am
وینا ملک آئی ایم ایف کے قرض پر تنقید کرنے والوں کی مخالف

وینا ملک آئی ایم ایف کے قرض پر تنقید کرنے والوں کی مخالف

09:23 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر آئی ایم ایف سے
قرض لینے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیا آئی ایم ایف نے 70 سال کے دوران کبھی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتیں تو الٹا آئی ایم ایف کو قرض دیتی ہوں گی اور یہا ں دودھ کی نہریں بہتی تھیں جو اب بند ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں