04:18 pm
 خوبرواداکارہ مہوش حیات کے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر تھومس ڈریو کے ساتھ گہرے تعلقات ؟؟

خوبرواداکارہ مہوش حیات کے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر تھومس ڈریو کے ساتھ گہرے تعلقات ؟؟

04:18 pm

کراچی (ویب ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کو مبارکباد دی ہے، اور ان کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، برطانیہ میں اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے تھومس ڈریو اور مہوش حیات آج کل ساتھ ساتھ تقریب میں بھی نظر آتے ہیں، مہوش حیات ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شریک تھیں،
ان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تقریب میں کراچی کی اصل روح لانے والی قرار دیا، مہوش نے اپنی ٹویٹ میں کرکٹ کو اجاگر کرتے پینا فلیکس کے سامنے تھومس ڈریو کے ساتھ کھینچی گئی تصویرمیں لکھا کہ بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوا ، سوائے اس کے کہ ورلڈ کپ کون سی ٹیم جیتے گی۔مہوش کی ٹویٹ کے جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ متغہ امتیاز کی حقدار تھیں اور اسے حاصل کرنے پر آپ کو صحیح سے مبارکباد دینے کا اچھا موقع تھا۔یاد رہے کہ مہوش حیات کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدرعارف علوی نے تمغہ امتاز سے نوازاتھا، اور آج کل ورلڈ کپ کیلئے تھومس ڈریو اور مہوش حیات ساتھ ساتھ تقریب میں بھی نظر آتے ہیں، یاد رہے کہ ایوارڈ ملنے پر انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں