08:23 am
پرو ہاکی لیگ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

پرو ہاکی لیگ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

08:23 am

لاہور (نیو زڈیسک) علی شان گرین شرٹس کے نئے کپتان مقرر، ورلڈ کپ سکواڈ سے بارہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا کر دیا۔ کھلاڑیوں میں وقار احمد، امجد علی، علیم بلال،
مبشر علی، رضوان علی، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، عاطف مشتاق، عتیق ارشد، رانا وحید، غضنفر علی، علی عزیز، شان ارشاد اور جنید منظور شامل ہیں جب کہ علی شان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ بری کارکردگی دکھانے والے کو کبھی بھی ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ پرو ہاکی لیگ کا میلہ دو فروری سے ارجنٹائن میں سج رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں گرین شرٹس نے چھ میچز کھیلنے ہیں۔

تازہ ترین خبریں