11:13 am
پاکستان جونیئر سکواش ٹیم 19 ویں ایشیئن جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئی

پاکستان جونیئر سکواش ٹیم 19 ویں ایشیئن جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئی

11:13 am

اسلام آباد ۔ پاکستان جونیئر سکواش ٹیم 19 ویں ایشیئن جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ 16 سے 20 جنوری تک تھائی لینڈ کے شہر پاتایا میں کھیلی جائے گی جس میں چار کھلاڑی اور 3 آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
 

کھلاڑیوں میں عباس زیب، حارث قاسم، فرحان ہاشمی اور محمد حمزہ خان شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور سرینہ ہوٹل کے حسین اوحوانی جبکہ فصل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ میں ایشیاء کی 13 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے اور ان ٹیموں میں چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے ان کے ساتھ سری لنکا اور چائنیز تائپے، گروپ بی میں ملائیشیاء، جاپان اور چین، گروپ سی میں ہانگ کانگ، سنگاپور اور کویت جبکہ گروپ ڈی میں بھارت، کوریا، عراق اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

 

تازہ ترین خبریں