11:16 am
پشاور: خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے 2019 ء کے کیلنڈر کا اعلان کر دیا رواں سال قومی، صوبائی اور ضلعی سطح کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

پشاور: خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے 2019 ء کے کیلنڈر کا اعلان کر دیا رواں سال قومی، صوبائی اور ضلعی سطح کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

11:16 am

ایسوسی ایشن کے صدر سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے دستخطوں سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی جونیئر انڈر 13، انڈر 15اور انڈر 17 چیمپئن شپ 21 تا 25 جنوری پشاور، قومی جونیئر انڈر 11 اور انڈر 17 چیمپئن شپ 19 تا 23 فروری پشاور ، قومی خواتین انڈر 13 اور انڈر 15 سکواش چیمپئن شپ 18 تا 22 مارچ ایبٹ آباد، قومی جونیئر انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 اور انڈر 17 سکواش چیمپئن شپ 18 تا 22 اپریل پشاور، مرد وخواتین تربیتی کیمپ و رمضان چیمپئن شپ انڈر 9، انڈر 13 اور انڈر 15 یکم تا 30 مئی پشاور، قومی سینئر انڈر 13، 

انڈر 15 اور انڈر 17 سکواش چیمپئن شپ 22 تک 27 جولائی پشاور، قومی مرد ٹیم ایونٹ انڈر 15 اور انڈر 17 چیمپئن شپ 19 تا 24 اگست ایبٹ آباد، قومی جونیئر مرد وخواتین انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 اور انڈر 17 سکواش چیمپئن شپ 18 تا 23 ستمبر ایبٹ آباد، قومی جونیئر گرلز انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 اور انڈر 17 چیممپئن شپ سات تا 12 اکتوبر پشاور، قومی جونیئر انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 اور انڈر 17 چیمپئن شپ 18 تا 23 نومبر پشاور جبکہ قومی جونیئر انڈر 11 ، انڈر 13 ، انڈر 15 اور انڈر 17 چیمپئن شپ نو تا 14 دسمبر پشاور میں کھیلی جائے گی۔

 

تازہ ترین خبریں