11:18 am
پاکستان 19ویں ایشیئن جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں کل 2 میچ کھیلے گا

پاکستان 19ویں ایشیئن جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں کل 2 میچ کھیلے گا

11:18 am

اسلام آباد () 19ویں ایشیئن جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کل بدھ کو 2 میچ کھیلے گا۔ منگل کو پاکستان سکوائش فیڈریشں کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان بدھ کو اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں 17جنوری کو مدمقابل ہوں گی۔
اسی روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ تھائی لینڈ کے خلاف 18جنوری کو کھیلے گا۔ اس کے بعد کوارٹر فائنل کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ 

پاکستان جونیئر سکواش ٹیم 19 ویں ایشیئن جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ پہنچ چکی ہے۔ چیمپئن شپ 16 سے 20 جنوری تک تھائی لینڈ کے شہر پاتایا میں کھیلی جائے گی جس میں چار کھلاڑی اور 3 آفیشل پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔

کھلاڑیوں میں عباس زیب، حارث قاسم، فرحان ہاشمی اور محمد حمزہ خان شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور سرینا ہوٹل کے حسین اوحوانی بطور منیجرز جبکہ فصل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ایونٹ میں ایشیاء کی 13 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے اور ان ٹیموں میں چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے ان کے ساتھ سری لنکا اور چائنیز تائپے، گروپ بی میں ملائیشیاء، جاپان اور چین، گروپ سی میں ہانگ کانگ، سنگاپور اور کویت جبکہ گروپ ڈی میں بھارت، کوریا، عراق اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

 

تازہ ترین خبریں